
تہران : پاسداران انقلاب نے امریکا کے مسلسل نویں رات حملے کے جواب میں بحرین کے الصخیر ہوائی اڈے پر امریکی یونٹوں کے ڈرونز کی مرمت اور دیکھ بھال کے ہینگرز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ دوسرا حملہ بحرین کی سلمان بندرگاہ میں موجود ٹاسک فورس کی کشتیوں کی تیاری کے ہینگرز پر کیا گیا، جس سے وہ تباہ ہو گئے اور کشتیوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ تیسرے میں حملے کویت کے عریفجان اڈے میں امریکی خصوصی بحری کمانڈوز کی رہائش، لاجسٹک سپورٹ اور سازوسامان کے ہینگرز کو آگ لگا دی گئی، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا احمق صدر جو متعدد بار عالمی حالات سے اپنی لاعلمی اور نادانی کا اعتراف کر چکا ہے ۔ امریکی صدر نے گزشتہ رات دوبارہ یہ کہتے ہوئے اپنی نادانی ظاہر کی کہ ایران کے پاس میزائل اور ڈرونز کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے اور وہ ختم ہونے کے قریب ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیاہےکہ ہم اس وقت دنیا کی سب سے گستاخ، بے رحم اور وحشی فوج کو ذلیل و رسوا کر رہے ہیں۔ تقریباً ہر رات امریکی فوجی اڈوں کی ایسی تصاویر سامنے آرہی ہیں جو یہی منظر دکھاتی ہیں۔ امریکا پہلے ہی زوال کا شکار ہو چکا تھا، لیکن کسی نہ کسی طرح اپنی ظاہری طاقت کا تاثر برقرار رکھے ہوئے تھا۔ ٹرمپ، ہیگستھ اور وائٹ ہاؤس کے دیگر متعصب اور حقیقت سے دور افراد کے امتزاج نے وہ ظاہری تاثر بھی ختم کر دیا ہے۔


































