
ڈبلن: آئرلینڈ نے اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ کے داخلے پر پابندی لگادی۔
آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن نے کہاکہ دونوں اسرائیلی وزرا کے بیانات اور طرزِ عمل ایسے ہیں جو فلسطینیوں کو فلسطین سے ختم یا بے دخل کرنے کی خواہش کی نشاندہی کرتے ہیں۔ آئرش وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور آئرلینڈ اس معاملے کو دیگر یورپی یونین رکن ممالک کے سامنے بھی اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزرا کا طرزِ عمل پورے یورپی یونین میں پابندیوں کے جواز کے لیے کافی ہے، اگرچہ تمام رکن ممالک کے درمیان اتفاقِ رائے حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔


































