
بغداد : عراق کے حکمران شیعہ اتحاد نے علی الزیدی کو وزیراعظم نامزد کر دیا۔ جس کے بعد صدر نزار آمیدی نے انہیں حکومت سازی کا باضابطہ مینڈیٹ بھی سونپ دیا۔ اتحاد کے مطابق الزیدی کا انتخاب تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے کے بعد کیا گیا تاکہ کئ ماہ سے جاری سیاسی تعطل ختم کیا جا سکے۔ علی الزیدی کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا سیاسی یا حکومتی عہدوں پر کوئی سابقہ تجربہ نہیں ہے۔ انہیں تیس دن میں اپنی کابینہ پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہوگی اور اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔


































