
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی اور قریبی ہیں، وزیراعظم نے عراق کی تعمیر نو کے لیے پرعزم اقدامات کو سراہا اور پارلیمانی انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نےدونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق مضبوط تعلقات استوار کرنےکی اہمیت پر زور دیا اور عراقی وزیر اعظم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ عراق کی دعوت دی.


































