
بغداد : عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے شمالی صوبے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پربمباری کی ہے۔ جنگی طیاروں نے صوبہ کرکوک کے علاقے قوشقایه میں بمباری کرکے داعش کے 2 خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیے۔ عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد سے امریکی فوجی باقی بچے عناصر کو اپنی نگرانی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے چلے آرہے ہیں۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک بھر میں داعش کے باقی بچے عناصر کا تعاقب کر رہی ہیں۔


































