
بغداد : عراقی سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ میں صدر کے انتخاب کے لیے رائے شماری سے چند گھنٹوں قبل سرکردہ امیدوار اور سابق وزیر ہوشیار زیباری کو معطل کردیا۔ جس کی وجہ سے ہونیوالا صدر کا الیکشن موخر کردیا گیا۔ بہت سے قانون سازوں نے کہا تھا کہ وہ نئے سربراہ مملکت کے لیے ہونے والے ووٹ کا بائیکاٹ کریں گے۔ جس سے سیاسی تعطل طول پکڑے گا۔ عدالتِ عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ قانون سازوں کو ہوشیار زیباری کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے۔ زیباری کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کا کیس زیرالتوا ہے۔ ہوشیار زیباری اس وقت تک الیکشن نہیں لڑ سکتے جب تک کہ بطور وزیر خزانہ 2016 کے الگ سے کرپشن کے الزامات سے نمٹا نہ جائے۔


































