
اربیل : عراقی کردستان کے علاقے اربیل میں امریکی فوج کی چھاؤنی پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیاگیا میڈیا کےمطابق ملک کے شمالی صوبے اربیل میں حریر فوجی چھاؤنی کے نزديک کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ چھاؤنی کو کئی ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کی رپورٹ سامنے نہيں آئی ہے امریکی اتحاد کے ترجمان نے اربیل میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے تاہم نقصانات کے بارے میں اطلاع نہیں دی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی اتحاد کے ٹھکانے کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا۔


































