
بغداد : عراق نے شام سے لگنے والی مشترکہ سرحد پر دیوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عراق کے نائب چیف آف آرمی اسٹاف نے بتایا کہ بغداد، شام سے ملنے والی مغربی سرحدی پٹی پر ایک سرحدی دیوار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مشترکہ سرحدی کمانڈ نے دو سال سے اب تک سرحدی سیکیورٹی کو پورا کرنے خاص طور پر شام سے لگی مغربی سرحد پر بہت ہی اہم اقدامات انجام دیئے ہیں۔شام سے لگنے والی سرحدی پٹی پر ہمارے جوانوں کی پوزیشن مضبوط ہے، وہاں کی چیک پوسٹیں پیشرفتہ ساز و سامان، ڈرون طیاروں اور تھرمل کیمروں جیسے وسائل سے لیس ہیں۔
عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ عراق حکومت، شام سے لگنے والی سرحدی پٹی پر ایک سرحدی دیوار بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ بہتر طریقے سے سیکیورٹی کے انتظام کئے جا سکیں۔


































