
بغداد : عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے چند گھنٹوں میں دو قافلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بغداد ہائی وے پر لگے بم کا دھماکا اس وقت ہوا جب امریکی فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔چند گھنٹوں بعد صوبے بابل میں امریکی فوجیوں کے کارواں پر حملہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصحاب کہف نامی استقامتی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


































