Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

عراق: الحشد الشعبی کا تین صوبوں میں داعش کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آپریشن کا آغاز

عراق : حشد الشعبی نےعراق کے تین صوبوں الانبار ، نینوا اور صلاح الدین میں داعش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کیلئے بڑے پیمانے پر سیکیورٹی آپریشن شروع کردیا۔ حشد الشعبی کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق آپریشنز کمانڈ نے وزارت دفاع اور داخلہ کے یونٹوں اور فضائیہ کے تعاون سے تینوں صوبوں کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے اور ٹھکانوں کی تباہی کیلئے آپریشن شروع کیا ہے۔ آپریشن کا مرکز الجزیرہ الثرثار کے علاقے میں ہے۔ جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس آپریشن میں بڑے پیمانے پر حصہ لے گی اور الحضر کے جنوبی علاقوں میں، فرات کے شمال میں صحرائے الجزیرہ اور مغرب میں واقع وادی الثرثار کےعلاقوں کا فضائیہ اور فوج کے ہیلی کاپٹر کی حمایت سے احاطہ کرے گی۔ یہ آپریشن دہشت گرد گروہ پر فتح کے اعلان کے بعد داعش کے باقی ماندہ سیلوں کو تباہ کرنے کے لیے سب سے بڑے حفاظتی اقدامات میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular