Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عراق: 27 سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی مردم شماری ماہ نومبر میں ہوگی

بغداد : عراق نے امریکی حملے میں بے پناہ تباہی کے بعد اب نئے سرے سے اپنی بحالی کے لیے کوششوں کا آغاز کیا ہے ، جس کی نئی کڑی کئی دہائیوں کے بعد عراق میں مردم شماری کا اعلان ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 27 سال کے طویل وقفے کے بعد اب پہلی مردم شماری ماہ نومبر میں طے کی گئی ہے ، اس سلسلے میں عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ مردم شماری کے عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے 20 اور 21 نومبر کو دو روز مسلسل پورے عراق میں کرفیو نافذ رہے گا۔
ملک میں امریکی جنگی کارروائی کے بعد عراق کو سنبھلنے میں کئی سال ابھی مزید درکار ہوں گے جبکہ امن و امان کے لیے بھی مسلسل کوششیں کی جائیں گی کیونکہ بد امنی کے جو بیج اس کی سرزمین میں ڈال دیے گئے ہیں ان کے اثرات سے نکلنے میں کافی وقت لگے گا یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے کئی بار مردم شماری ملتوی کرنا پڑی ہے۔
واضح رہے آخری مردم شماری عراق میں 1997 میں ہوئی تھی مگر وہ مردم شماری 15 صوبوں تک ممکن ہو سکی تھی، البتہ ملک کے تین شمالی صوبوں میں اس وقت بھی مردم شماری مؤخر رہی تاہم اب چند برسوں سے عراق میں امن و امان کی فضا بہتر ہو رہی ہے۔
عراقی حکومت کا اندازہ ہے کہ عراق کی موجودہ آبادی چار کروڑ 30 لاکھ ہے، اب عراقی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کی شراکت داری سے مردم شماری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جدید ترین وسائل کی مددسے عراق کی آبادی کا درست ترین جائزہ مرتب کیا جاسکے جو مستقبل کی پالیسی سازی میں مدد گار رہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular