Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

(عراق میں)امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملے، امریکا کی فوجی بغاوت کی سازش

التاجی چھاؤنی پر راکٹ حملے میں 3غیرملکی فوجی ہلاک،امریکا نے التاجی حملہ آوروں کی چھاؤنی کو نشانہ بنایا
عراق کا امریکا سے احتجاج، عراق میں اب امریکیوں کے انتہائی سخت اور دشوار حالات پیدا ہوں گے، عراق کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کا امریکی انخلا پر زور
بغداد (نیوز ڈیسک) عراق میں حملہ آوروں نے امریکی اڈے پر لگاتار د ودن تک حملہ کرکے امریکا کو انخلا کا واضح پیغام دے دیا ہے، عراق میں التاجی فوجی اڈے پر راکٹوں سے زبردست حملہ کیا،حملہ آوروں نے 22راکٹ داغے جس سے فوجی اڈے پر بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، جبکہ دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوئے، راکٹ حملے میں کئی فوجی بھی زخمی ہوئے،اس احملے کے بعد دہشت گرد امریکی فوج نے بابل اور الانبار میں حشد الشعبی کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 6 اہلکارشہید اور کئی زخمی ہوگئے، یہ تنصیبات عراق میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کیخلاف حملوں میں استعمال کی جاتی تھیں، پینٹاگان نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے پورے عراق میں کتائب حزب اللہ کے مراکز پر حملے کیے اور اس کے اسلحہ ذخائر کو تباہ کردیا،امریکی فوج نے کربلا میں زیرتعمیر ہوائی اڈے پر بھی تین میزائل داغے جس سے اسے نقصان پہنچا، اس جارحیت کے جواب میں حملہ آوروں نے ایک بار پھر التاجی فوجی اڈ ے پر 15راکٹ داغے جو دہشت گرد فوجیوں کے رہائشی بلاک پر گرے جس میں کئی فوجی زخمی ہوگئے، ان حملوں نے امریکی حکام کو مرچیں لگادیں اور انہوں نے سخت نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں،زیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ امریکی قوم، ہمارے مفادات اور امریکا کے اتحادیوں پر حملے کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہو گی، "یہ ممکن نہیں کہ تم لوگ امریکی فوجی اہل کاروں کو حملہ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دو اور پھر بچ کر نکل جاؤ،عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں متعین امریکی سفیر کو طلب کرکے عوامی رضاکار فورس پر کئے جانے والے حملوں پر ایک بار پھر احتجاج کیا، تازہ کشیدگی کے بعد اربیل میں امریکی قونصیلٹ کی تمام سرگرمیاں دو روز کیلئے معطل کردی گئیں، عراق کی فوج اور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے الحشد الشعبی کے مراکز پر امریکی جارحیت کی مذمت کی ہے، کتائب حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی نے کہا ہے کہ امریکہ مختلف حیلے بہانوں سے عراق میں اپنی فوجی موجودگی کے درپے ہے،وہ عراق میں فوجی بغاوت کی کوشش میں ہے،عراقی اسپیکر محمد الحلبوسی نے سب ہی عراقی جماعتوں کے ہنگامی اجلاس کی ضرورت اور فوج کے فوری انخلا پر زور دیا، عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے کہا کہ امریکا کا حملہ عراقی فوج اور الحشد الشعبی کے خلاف کھلی جارحیت ہے، الفتح دھڑے نے کہاکہ امریکا عراق میں جان بوجھ کر شہری اہداف کو نشانہ بناتا ہے کیونکہ اس طرح وہ ایسے عوام اور حکومت کو نابود کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے ایک جمہوری حکومت تشکیل دی ہے،عراق کی مجلس اعلائے اسلامی نے بھی عراقی فورسز کے اڈوں پر امریکا کے تازہ ترین حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے اقتدار اعلی اور عراقی افواج کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے لازمی اقدامات انجام دے، استقامتی تحریک النجبا نے کہا کہ عراق میں اب امریکیوں کے انتہائی سخت اور دشوار حالات پیدا ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular