
بغداد : شمالی عراق میں داعش کے اڈوں پر جنگی طیاروں کے حملوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ صوبے نینوا کے جنوبی علاقے الخضر میں داعش کے اہم خفیہ اڈوں پر عراقی فضائیہ کے ایف سولہ جنگی طیاروں نے کامیاب کارروائی انجام دی ہے۔ داعش دہشت گرد گروہ کے باقیات اسی خفیہ اڈے کو اپنے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے گذشتہ ہفتے دہشت گرد عناصر کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کی خبردی تھی اور کہا تھا کہ صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف یہ جدید اور خصوصی آپریشن عراق کی بری اور فضائی فوج انجام دے رہی ہے۔


































