
تہران: ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اسماعیل ہنیہ کی شھادت پر اسلامی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کردی۔
علی باقری نے قطر، سعودی عرب، ترکی، مصر، عمان، اردن، روس اور الجزائر کے وزرائے خارجہ کو فون کرکے معاملے پر بات چیت کی۔ انہوں نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی اسرائیلی دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس حملے کا جواب دینے کا قانونی حق رکھتا ہے۔ انہوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کو اپنے وحشیانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار بھی کیا۔


































