
تہران : ایران کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی حملہ ناکام بنادیا۔ اسرائیل نے تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں ایران کے دفاعی مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ایران کے دفاعی نظام نے حملے کو ناکام بنادیا۔ فضا میں میزائل پھٹنے سے زوردار دھماکے ہوئے۔ کرج شہر میں بھی دھماکے سنے گئے جہاں ایٹمی تنصیبات موجود ہیں۔ تہران کی فضا بھی دھماکوں سے گونجتی رہی۔ عرب میڈیا نے اسرائیلی دعوے کو دہرایا کہ حملے سے تہران میں امام خمینی ایئرپورٹ سمیت کئی مقامات پرآگ لگ گئی ہے حالانکہ ایئرپورٹ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔ ایرانی فوج نے کہا ہے کہ تمام دفاعی تنصیبات ، پاسداران انقلاب کے مراکز، تیل تنصیبات اور ایئرپورٹ محفوظ ہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ۔ ایٹمی یا تیل تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
صیہونی حکومت کے ناکام حملوں کے بعد ایران کے تمام شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں اور تمام اداروں، اسکولوں اور کاروباری مراکز کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔


































