
تہران : ایران نے آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے لیے نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔سربراہ ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن ابراہیم عزیزی نے آگاہ کیاکہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور عالمی تجارتی سلامتی کے تناظر میں آبنائے ہرمز میں ٹریفک کے انتظام کیلئے ایک پیشہ ورانہ میکنزم تیار کر چکا ہے، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔نئے نظام کے تحت صرف وہ تجارتی جہاز اور فریقین اس راستے سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، جبکہ پراجیکٹ فریڈم سے وابستہ جہازوں کیلئے یہ راستہ بند رہے گا۔
ابراہیم عزیزی کے مطابق اس نظام کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے عوض مقررہ فیس بھی وصول کی جائے گی۔


































