
تہران : ایران نے مذاکرات کی بحالی کے لیے پانچ شرائط پیش کردیں ۔ایران کا کہنا ہے کہ اعتماد سازی کے امریکی اقدامات کے بغیر نئے مذاکرات ممکن نہیں۔ ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہےکہ ایران اس وقت تک امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شامل نہیں ہوگا جب تک پانچ اہم شرائط پوری نہیں کی جاتیں۔ رپورٹ کے مطابق تہران نے جنگ کے خاتمے، بالخصوص لبنان میں کشیدگی ختم کرنے، ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے، منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے، جنگی نقصانات کے ازالے اور آبنائے ہرمز پر ایران کے خودمختار حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق یہ شرائط کسی حتمی معاہدے کے لیے نہیں بلکہ صرف مذاکرات کی بحالی کے لیے کم از کم اعتماد سازی کے اقدامات ہیں۔


































