
تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران کے دورے کی باضابطہ دعوت دے دی۔ تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایران کا دورہ کرنے کا باضابطہ دعوت نامہ دے دیا ہے، اور وہ خود بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ غیرملکی پابندیوں کے باوجود ایران پڑوسی اور دیگر ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا اسرائیل نے اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کروا کر ایران کو علاقائی جنگ میں گھسیٹنے کی ناپاک کوشش کی ہے۔


































