Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ولی امر مسلمین آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات اعتماد، عاجزی اور گہرے خلوص سے بھرپور ماحول میں ہوئی۔ ان کے انداز گفتگو، نقطۂ نظر، نہایت عاجزانہ اور گہرے مخلصانہ رویے نے بہت متاثر کیا۔ صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی صدر کے مطابق اس طرزِ عمل نے ماحول کو اعتماد، سکون، ہمدردی اور براہِ راست مکالمے میں تبدیل کر دیا۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ملک کے انتظامی ڈھانچے میں ہم آہنگی، اعتماد اور باہمی احترام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کی اعلیٰ ترین شخصیت اس اخلاقی کردار اور عوامی جذبے کے ساتھ حکام اور عوام سے پیش آئے تو یہ پورے انتظامی نظام کے لیے ایک عملی نمونہ بن جاتا ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ یہ طرزِ حکمرانی ذمہ داری، عوام سے قربت اور مسائل کو سنجیدگی سے سننے کے اصولوں پر مبنی ہے۔ ان کے مطابق رہبرِ انقلاب نے ملاقات کے دوران سادگی، خلوص اور باہمی احترام کا وہی جذبہ برقرار رکھا جس نے گفتگو کو مکمل طور پر صاف، براہِ راست اور اعتماد سے بھرپور بنا دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular