
تہران : خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایران نے سعودی عرب، ترکیہ، فرانس اور قطر سے رابطے کیے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو میں سفارتی عمل اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے بھی رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال، ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کی دھمکیوں اور آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی پر گفتگو ہوئی۔ عباس عراقچی کا فرانسیسی ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس سے قبل قطری وزیراعظم سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔


































