Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

ایرانی وزیرِ خارجہ کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

لبنان کے سرکاری دورے پر گذشتہ روز بیروت پہنچنے والے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔ عرب نیوز چینل المنار کے مطابق سید مقاومت سید حسن نصراللہ نے حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر بیروت میں ایرانی سفیر محمد جلال فیروزنیا بھی ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں لبنان سمیت پورے خطے کے تازہ ترین سیاسی و میدانی حالات کا جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ خطے کے ممالک کے اپنے دورے کے دوران گذشتہ روز دمشق سے بیروت پہنچے تھے جبکہ وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ان کا بیروت کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دورے پر بھی انہوں نے سید مقاومت سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات کر کے خطے کی تازہ ترین سیاسی و میدانی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular