
ماسکو : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سفارتی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی اور کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی اور امریکا سے جنگ بندی کی صورتحال پر مشاورت کی۔۔ عراقچی نے پیوٹن کو جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
اس سے قبل انہوں نے عمان کے سلطان سے بھی ملاقات کی۔ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہےکہ ایرانی ہم منصب کے ساتھ آبنائے ہرمز پر اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ ساحلی ممالک ہونے کے ناطے مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آبنائے ہرمز پر جاری بحران کو حل کیا جائے۔ قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور فرانس کے وزیر خارجہ سے بھی علیحدہ علیحدہ رابطے کیے.


































