
اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ پاکستان پہنچے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں اہم علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔ پاکستانی قیادت سے امن و استحکام پر مشاورت ہوگی۔ ایران-امریکا مذاکرات اور خطے کی صورتحال زیر بحث آئے گی۔ اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، آج اہم ملاقاتیں ہوں گی۔


































