Fri Oct 09, 2026

طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

ایرانی سفیر کا شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے شہید رہبر کے جنازے میں پاکستان کی شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت مذہبی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور ثقافتی شخصیات کی شرکت پر بھی شکر گزار ہوں۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس تاریخی تقریب میں اعلیٰ ترین سطح پر شرکت کی، یہ شرکت دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام کا مظہر ہے، یہ اقدام ایران، پاکستان کے درمیان تاریخی روابط اور مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ایران، پاکستان نے تاریخ کے ہر مشکل، خوشی کے موقع پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک یکجہتی اور باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایران، پاکستان کی دوستی، برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں، اللہ تعالیٰ دونوں ممالک کو دائمی امن، خوشحالی اور وقار عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ ایران، پاکستان کے تعلقات کو آنے والی نسلوں تک مزید مضبوط بنائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular