دماغی طورپر متاثرہ فوجیوں کو پہلے جرمنی اور وہاں سے امریکا لے جایا گیا، کچھ فوجیوں کو شدید صدمہ پہنچا جنہیں علاج کے لئے عراق کے باہر منتقل کیا گیا
16 فوجیوں کا عراق میں علاج کیا گیا جو اب اپنے ٹھکانے پر واپس آگئے ہیں،ایک فوجی کو کویت بھیجا گیا جسے عراق دوبارہ بھیج دیا گیا،پینٹاگون کا اعتراف
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ 8 جنوری کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے باعث 34 امریکی فوجی دماغی طور پر متاثر ہوئے، پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہافمین نے صحافیوں کو بتایا کہ دماغی طورپر متاثرہ فوجیوں کو پہلے جرمنی اور اس کے بعد وہاں سے امریکا لے جایا گیا ہے، کچھ فوجیوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے جن کو علاج کے لئے عراق کے باہر منتقل کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جرمنی بھیجے گئے 9 فوجی ابھی تک وہیں ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے، ایک فوجی کو کویت بھیجا گیا جسے عراق دوبارہ بھیج دیا گیا ہے، 16 فوجیوں کا عراق میں علاج کیا گیا جو اب اپنے ٹھکانے پر واپس آگئے ہیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے سے قبل خطرے کے پیش نظر اڈے پر موجود زیادہ تر امریکی فوجیوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایرانی میزائل حملے میں 34فوجیوں کو دماغی چوٹیں لگیں (امریکا…
ایرانی میزائل حملے میں 34فوجیوں کو دماغی چوٹیں لگیں (امریکا کا اعتراف)
-
Ilyas - جنوری 30, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 19
- 0 minute read


































