
تہران: بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کو دشمن اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں کے لیے بند کر دیا ہے اور کسی بھی پیش قدمی پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران بہت جلد دشمن کو ایک ایسے ہتھیار کا سامنا کرائے گا جس سے وہ شدید خوفزدہ ہے۔ ایڈمرل شہرام ایرانی نے اشارہ دیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے قریب ہی موجود ہے اور اس کا اثر فوری طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔


































