
تہران : ایران کے عبوری وزیر خارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ ایران صیہونی حکومت کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کی قیمت فیصلہ کن انداز میں چکائے گا۔ علی باقری نے بیلجیئم کی ہم منصب حدجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ اور لبنان پر اپنے حملوں اور ایرانی سرزمین پر ہنیہ کے بزدلانہ قتل سے مغربی ایشیا کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی، علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کیلئے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تحت ظالم اسرائیلی حکومت کو فیصلہ کن جواب دے گا۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر ایران کو اسرائیل کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے صحافی کی جانب سے یہ پوچھنے پر کہ ایران کو آپ کا کیا پیغام ہے؟۔ جوبائیڈن نے واضح طور پر کہا کہ ایسا مت کرو۔


































