
تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اپنی قوم کے جوہری حقوق سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جوہری ٹیکنالوجی کے دن کے موقع پر اپنے خطاب میں ابراہیم رئیسی نے ایک بار پھر جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کا اعادہ کرتے ہوئےکہا کہ ویانا مذاکرات میں شریک فریقین کو ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔ اگرچہ دشمن یہ سننا نہیں چاہتے ہیں، لیکن ہم سینکڑوں مرتبہ اعلان کرتے ہیں کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پرامن ہیں اور ان کو قبول کرنے سے انکار ہمارے کام کو نہیں روکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ہونے والی بات چیت میں کبھی بھی اپنے جوہری حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔


































