
بیروت: حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کی جارحیت کے خلاف فاتح بن کر ابھرے گا۔ لبنانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ چونکہ ایران حق پر ہے اور اس پر حملہ کیا جا رہا ہے، اس لیے وہ ضرور کامیاب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی قیادت ایک ولی فقیہ کر رہے ہیں، جو بہادر ہیں اور اپنے ملک کو طاقتور اور باوقار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے خبردار کیا کہ اگر اسلامی انقلاب کے رہبر، جو کہ اسلامی دنیا میں مشہور اور قابلِ احترام ہیں، کو جارح قوتوں نے نشانہ بنایا، تو اس کے پوری دنیا پر سنگین اثرات ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی قوم اپنے رہبر کے پیچھے متحد ہے اور خبردار کیا کہ جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہوں گے۔


































