تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جارحیت کے خلاف مزاحمت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک جارح قوتوں کو اپنے اقدامات پر مکمل پچھتاوا نہیں ہوتا۔ پزشکیان نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ ایران جنگ سے گریز کو اپنی عوام کے مفادات اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اب تک جارحیت کے خلاف بہادری سے اپنا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی طاقت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گا۔ اور اپنے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران جارحین کے پچھتاوے تک مزاحمت جاری رکھے گا، پزشکیان
ایران جارحین کے پچھتاوے تک مزاحمت جاری رکھے گا، پزشکیان
-
Raza Musani - ستمبر 9, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































