Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران جنگ غلطی، سنگین اثرات مرتب ہوں گے، جرمنی فرانس

برلن : جرمنی اور فرانس نے ایران کیخلاف جنگ کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ کشیدگی بڑھنے کے ساتھ عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ فرانس کے وزیرِ خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ تنازع کے مقاصد واضح نہیں اور کارروائیاں بین الاقوامی قانون کے فریم ورک سے باہر ہیں، اس لیے فرانس کی شمولیت ممکن نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے تاکہ دوبارہ جنگی صورتحال پیدا نہ ہو۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ یا دباؤ قابلِ قبول نہیں۔
ادھر جرمنی کے نائب چانسلر لارس کلنگ بائل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے میں صورتحال کو جس انداز میں دیکھا وہ درست ثابت نہیں ہوا۔ ان کی توقع تھی کہ تنازعہ مختصر وقت میں ختم ہو جائے گا، لیکن اب اس کے سنگین اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ کلنگ بائل نے کہا کہ اس جنگ کے خاتمے کی ذمہ داری اب امریکی قیادت پر عائد ہوتی ہے اور اسے جلد از جلد ختم کیا جانا چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular