Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران نے دوبارہ حملوں کا فوری جواب دینے کیلئے تیاری تیز کردی

تہران: ایران نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل اور امریکا کے حملوں کا فوری جواب دینے کیلئے تیاری تیز کردی ہے۔ این بی سی نیوز کے مطابق ایران زیرِ زمین اور ملبے کے نیچے دبے میزائل اور دیگر اسلحہ نکالنے میں مصروف ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہو تو فوری طور پر ڈرون اور میزائل حملے کرسکے۔
ذرائع کے مطابق واشنگٹن نے اس صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور مختلف عسکری آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے نائب چیئرمین علاءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران نے ابھی اپنی نئی حکمتِ عملی اور صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس موجود میزائل اور ڈرون ذخائر کئی برسوں تک جنگ جاری رکھنے کے لیے کافی ہیں۔ بروجردی نے بحری ناکہ بندی کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی عملی اثر نہیں پڑے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular