
تہران : ایران نے مذاکرات کیلئے اپنی تجویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے بھیج دیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا ارنا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے تجویز جمعرات کو بھیجی گئی ہیں۔ اس سے پہلے بھیجی گئی تجاویز میں جنگ کا خاتمہ اور حملے دوبارہ نہ کرنے کی ضمانت مانگی گئی تھی، سمندری ناکہ بندی ختم ہونے کی صورت میں آبنائے ہُرمُز کھولنے پر آمادگی اور اس کے بعد نیوکلیئر ایشو پر بات کرنا بھی تجاویز کا حصہ تھا، امریکی صدر نے اس وقت تجاویز مسترد کردی تھیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو تجویز پیش کرنے سے متعلق وائٹ ہاؤس سے سوال کیا گیا، جس پر وائٹ ہاؤس نے جواب دیا کہ ہم نجی سفارتی بات چیت کی تفصیل نہیں بتاتے، مذاکرات جاری ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان ہی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کئی ممالک مدد کے لیے تیار ہیں، تاہم مذاکرات میں باضابطہ ثالث کی حیثیت پاکستان کو حاصل ہے۔


































