
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ایک امریکی اسمارٹ آبدوز کو قبضے میں لے لیا ہے۔فارس کے مطابق یہ امریکی فوج کی جدید ترین، ذہین اور بغیر عملے کے چلنے والی آبدوزوں میں سے ایک ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس آبدوز کو آبنائے ہرمز کے دہانے پر روکا گیا اور اپنے کنٹرول میں لیا گیا۔ تاہم امریکہ کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


































