Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

ایران نے اسمگل شدہ ایندھن سے لدے 2 بحری جہاز قبضے میں لے لئے،7 ارکان گرفتار

تہران : ایران کے پاسداران انقلاب نے خلیج اور عمان کی خلیج کےساتھ ملک کی ساحلی پٹی سےغیرقانونی طور پرایندھن اسمگل کرنے والے 2 بحری جہاز قبضے میں لے لئے۔ پاسدارانِ انقلاب کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب بحریہ کے یونٹس نے ایک جہاز پر اسمگلنگ کا ڈھائی لاکھ لیٹر ایندھن جبکہ دوسرے پر لدا ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر ایندھن قبضے میں لیا۔ یوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قبضے میں لی گئی اسمگلنگ کے ایندھن کی مجموعی مقدار 6 لاکھ 50 ہزار لیٹر ہوگئی۔ پہلے بحری جہاز پر سوار عملے کے 7 اراکین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایران میں بھاری سبسڈیز اور کرنسی کی کم قدر کے باعث دنیا میں سب سے سستا ایندھن ملتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ ملک زمینی راستوں سے ہمسایہ ممالک جبکہ بحری راستے سے خلیجی عرب ممالک کو ایندھن کی اسمگلنگ سے روکنے کی جدوجہد کررہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular