
تہران: ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات پاکستان کی ثالثی کے ذریعے جاری ہیں۔ امریکی تجاویز پر موقف امریکا تک پہنچا دیا گیاہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ دشمن کو جواب دینا بخوبی جانتے ہیں۔ امریکا جان چکا ہے کہ وہ دھمکیوں اور اقتصادی دباؤ سے ایران کو اپنے حقوق کے حصول سے نہیں روک سکتا۔ بقائی نے کہا کہ ایران کا یورینیم افزودگی کا حق عالمی معاہدوں اور نیو کلیئر نان پرولیفریشن فریم ورک کے تحت مسلمہ ہے اور اس کے لیے کسی بیرونی توثیق کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے خطے میں سکیورٹی کے حوالے سے بیرونی طاقتوں کو اصل خطرہ قرار دیتے ہوئے پڑوسی ممالک کو اسرائیل سے تعلقات کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اور عمانی تکنیکی ٹیموں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ کے طریقۂ کار پر بھی بات چیت کی ہے۔


































