Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

یورینیم افزودگی سے متصادم کوئی بھی تجویز قبول نہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ ایران مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے مغربی میڈیا رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کے وقت اور مقام کے تعین کے لیے مشاورت جاری ہے،جس کی تفصیلات کا اعلان سلطنت عمان کرے گی۔ بقائی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان صرف جوہری مسئلے اور پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت جاری ہے اور کوئی دوسرا مسئلہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم ناجائز امریکی پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں واشنگٹن کے اقدامات کی سنجیدگی کا جائزہ لے گا، تاہم یورینیم افزودگی پر ایران کی لچک کے بارے میں میڈیا کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ بقائی نے کہا کہ ممکنہ معاہدے کے بارے میں دعوے مغربی میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں جن کی تصدیق نہیں کی جا سکتی، اس طرح کے دعوے اکثر مختلف مقاصد کے تحت کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular