
ریاض : سعودی عرب میں چھ ایرانی شہریوں کی سزائے موت سے دونوں ممالک میں ایک بار پھر تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق منشیات اسمگلنگ پر چھ ایرانیوں کو ساحلی صوبے دمام میں سزائے موت دی گئی۔ وزارت داخلہ نے سزا دینے کا دن یا تاریخ نہیں بتائی۔
سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ پر گذشتہ سال 117 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ اپنے شہریوں کو سزائے موت دینے پر ایران نے سعودی عرب سے شدید احتجاج کیا ہے۔
تہران میں سعودی سفیر کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں ایرانی شہریوں کی سزائے موت کو عالمی قوانین کے برخلاف قرار دیا گیاہے۔


































