
تہران: ایران نے امریکا کے نو نکاتی منصوبے کے جواب میں چودہ نکاتی منصوبہ پیش کر دیا۔ جس میں جنگ کے مکمل خاتمے اور تیس دن میں تمام معاملات حل کرنے پر زور دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا نے دو ماہ جنگ بندی کی تجویز دی تھی لیکن ایران نے عارضی جنگ بندی کے بجائے جنگ کے مکمل خاتمے پر زور دیا ہے۔ ایرانی منصوبے میں تمام مسائل کو تیس دن کے اندر حل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس منصوبے میں مستقبل میں حملہ نہ کرنے کی ضمانت۔ علاقائی ممالک سے امریکی افواج کا انخلا، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور پابندیوں کے خاتمے جیسے مطالبات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنگی نقصانات کا ازالہ، لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کے لیے نیا نظام وضع کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایکزیوس کے مطابق معاہدے کے بعد مزید ایک ماہ مذاکرات کیے جائیں گے تاکہ ایران کے جوہری پروگرام پر حتمی اتفاق رائے حاصل کیا جا سکے۔


































