
تل ابیب : اسرائیلی اخبار کے مطابق ایران نے جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں ایک مختصر مگر انتہائی شدید میزائل مہم کی تیاری کر لی ہے۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق نئی جنگ میں اس کی توانائی تنصیبات پر مربوط اور شدید حملے کیے جا سکتے ہیں۔ جواب میں تہران روزانہ درجنوں یا سینکڑوں میزائل داغ کر خلیجی ممالک کی توانائی تنصیبات، بندرگاہوں اور ریفائنریز کو نشانہ بنا سکتا ہے. اخبار کے مطابق تہران آبنائے باب المندب پر بھی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر سکتا ہے۔


































