
تہران : ایرانی فوج نے زیر زمین ڈرونز اور میزائل اڈے کی رونمائی کردی۔ زیر زمین ڈرونز اور میزائل اڈے کی تقریب رونمائی میں پاسداران انقلاب کی اعلیٰ قیادت اور حکام نے شرکت کی۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے فوجی اڈے کا معائنہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر زمین فوجی اڈا ایران کے پہاڑی سلسلے کے درمیان قائم کیا گیا ہے۔زیر زمین اڈے میں زمین سے زمین مار کرنے والے میزائل اور ڈرون نصب کیے گئے ہیں.


































