Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران بیرونی طاقتوں کیخلاف نسل در نسل لڑنے کے لیے تیار ہے، ایرانی آرمی چیف

تہران : ایرانی فوج کے کمانڈر امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران بیرونی طاقتوں کو ملک کی تقدیر تبدیل کرنے سے روکنے کے لیے نسل در نسل لڑنے کے لیے تیار ہے۔ امیر حاتمی نے کہا کہ ایران دس یا بیس نسلوں تک بھی لڑائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق دشمن کو سمجھانے کا واحد راستہ طاقت کی زبان استعمال کرنا ہے کہ وہ جو چاہے کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔
ایرانی فوجی کمانڈر نے کہا کہ ایران اپنے مخالفین کے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایرانی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ کمانڈر امیر حاتمی نے بیرونی طاقتوں کی جانب سے ایران کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے مفادات اور خودمختاری کے دفاع کے لیے طویل عرصے تک مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular