Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

چینی اور امریکی صدور کی ملاقاتوں میں ایران اہم موضوع، چین کا مذاکرات کی بحالی پر زور

بیجنگ : بیجنگ میں چینی اور امریکی صدور کی ملاقاتوں میں ایران کی صورتحال اہم موضوع رہی۔ چین نے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صدر شی جن پنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ چین نے ایران ۔ امریکا کشیدگی کے تسلسل کو بے معنی قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق صدر شی جن پنگ نے واضح کیا کہ صورتحال کا جلد سیاسی حل نہ صرف امریکا اور ایران بلکہ پورے خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چونکہ مذاکرات کا دروازہ دوبارہ کھل چکا ہے اس لیے اسے دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ چین نے ایرانی جوہری پروگرام سمیت دیگر تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامع اور پائیدار جنگ بندی خطے میں امن و استحکام کی بنیاد بن سکتی ہے۔ ترجمان نے آبنائے ہرمز سمیت بحری راستوں کو جلد از جلد بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ عالمی سپلائی چین متاثر نہ ہو۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular