
تہران: ایرانی سرکاری ٹی وی آئی آر بی آئی نے ایرو اسپیس فورس کے قبضے میں موجود ڈرونز کے مجموعے کی ویڈیو نشر کی، جنہیں حفاظت کے لیے ایک زیرِزمین اڈے میں منتقل کیا جا رہا ہے ویڈیو میں امریکی ایف پندرہ جنگی طیارے کا ملبہ، امریکی ایم کیو فور۔ آر کیو 170, گلوبل ہاک۔ ایم کیو ون۔ایم کیو نائن اور ہرمس ڈرونز شامل ہیں۔
سپاہ پاسداران کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کے 85 فیصد سے زائد فضائی دفاعی پیداواری تنصیبات جنگ کے دوران محفوظ رہیں۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ قبضے میں لیے گئے بعض امریکی اور اسرائیلی ڈرونز پر ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے ٹرمینلز نصب تھے، جنہیں ایران کے اندر موجود مبینہ جاسوسی نیٹ ورک کو ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ سپاہ پاسداران کا دعویٰ ہے کہ جنگ کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے 171 فضائی اہداف کو مار گرایا اور ایرانی فضائی حدود پر مکمل فضائی برتری برقرار رکھی۔


































