
تہران : ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو چھ شرائط پیش کر دیں۔ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ذوالقدر نے کہا کہ امریکا نے رویہ نہ بدلا تو آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔ باقر ذولقدر نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکایا نہ جائے، قوم کی توہین نہ ہو، ایران اور اس کے اتحادیوں پر مسلط جنگ دائمی طور پر ختم کی جائے، ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے اور امریکی افواج کو ایران کے اطراف سے ہٹایا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران کو پہنچائے گئے نقصانات کا بغیر کسی کمی کے پورا ہرجانہ دیا جائے، ایرانی قوم پر عائد کی گئی نامنصفانہ اور غیرقانونی پابندیاں اٹھائی جائیں۔ غیر مشروط طور پر ایرانی عوام کے چوری کیے گئے اور منجمد اثاثے جاری کیے جائیں۔


































