
تہران : ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد سلامی نے کہاہےکہ اگر ویانا مذاکرات ناکام ہوئے تو بھی یورینیم کو 60 فی صد سے زیادہ افزودہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یورینیم کی افزودگی سے متعلق اہداف ہماری صنعتی اور پیداواری ضروریات کو پورا کر رہے ہیں اور ہمارے لوگوں کی ضروریات کے مطابق ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری جوہری سرگرمیاں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے قواعد وضوابط کے مطابق ہیں۔تاہم آئی اے ای اے نے حال ہی میں ایران کی جانب سے اعلیٰ سطح کی افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔


































