
تہران : ایران نے اپنا ایک اور ریسرچ سیٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا۔ ساٹھ کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلاٹ کا بنیادی مشن ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز کی جانچ کرنا ہے۔ 60 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ چمران ون اس وقت زمین سے 550 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔ سیٹلائٹ کا بنیادی مشن ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز کی جانچ کرنا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ماہرین کی طرف سے سیٹلائٹ کا ڈیزائن بنایا گیاہے۔ایرانی فضائی ادارے کے مطابق چمران ون سیٹلائٹ نے ابتدائی ڈیٹا بھیجنا شروع کردیا ہے۔


































