
تہران : ایران نے اسرائیلی حملہ ناکام بنادیا۔ اصفہان اور تبریز میں کارروائی کی کوشش کی گئی۔ ایرانی میزائل ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے چھوٹے کوآرڈ کوپٹر فضا میں ہی مار گرائے۔ اصفہان کے اوپر تین ڈرونز گرائے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کوآرڈ کوپٹر عراق کے امریکی اڈوں سے سے اڑائے گئے۔ زمین پر کسی بھی حملہ کے آثار نہیں ہیں۔
اصفہان میں جوہری مرکز مکمل طور پر محفوظ ہے۔ اصفہان میں زندگی معمول کے مطابق ہے۔ کئی شہروں میں دفاعی نظام فعال ہونے کی وجہ سے دھماکے سنے گئے۔ تہران۔ اصفہان اور شیراز ائرپورٹس سے کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔


































