Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بیروت حملے کا بدلہ، ایران نے اسرائیل پر میزائل برسا دیے

تہران: ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل فائر کیے گئے ہیں اور فضائی دفاع نظام میزائل حملوں کو ناکام بنا رہا ہے، میزائل لانچ کا پتہ چلنے کے بعد حیفا اور شمالی اسرائیل کے دیگر علاقوں میں سائرن بجا دیے گئے، آئندہ چند گھنٹوں میں ممکنہ حملوں کے پیش نظر اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغ دیے ہیں، بس اتنا کافی ہے، ایران میز پر واپس آئے اور معاہدہ کرے، امریکی فوج الرٹ ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت پر آج کے حملے پر خوش نہیں ہوں، میں ابھی نیتن یاہو کو فون کرنے جا رہا ہوں، اسرائیلی وزیراعظم سے کہوں گا کہ جوابی حملہ نہ کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کے باوجود اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کر دیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، اور یہ کارروائی ایران کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ملک پر حملہ کرنا ایک بڑی اور سنگین غلطی تھی، اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف جاری حملوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور مستقبل کیلئے منصوبوں کی منظوری دے رہے ہیں، اسرائیلی افواج لبنان بھر میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
عینی شاہدین کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسرائیل کے علاقے طبریہ کے قریب ایک ایرانی میزائل اپنے نشانے پر لگا ہے تاہم اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 12 نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ فضائیہ نے اب تک داغے گئے تمام میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا ہے۔
ایرانی حکام نے لبنانی دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کے جواب میں جوابی کارروائی کی وارننگ دی تھی، تازہ حملوں کے بعد پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular