
دی ہیگ : ایران نے امریکا کے خلاف بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ۔ ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے ہیگ کی عدالت میں دائر درخواست میں جوہری تنصیبات پر حملے۔ اقتصادی پابندیوں اور طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کو جواز بنایا ہے۔ ایرانی حکومت نے درخواست کی بنیاد 1981 کے الجزائر معاہدے پر رکھی ہے اور امریکہ پر ایران کے خلاف بارہ روزہ جنگ کے دوران بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ ایران نے عدالت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ امریکہ کو ایران کے داخلی معاملات میں براہِ راست اور بالواسطہ ہر قسم کی مداخلت ختم کرنے کا پابند بنائے۔


































